تعلیمی اداروں میں منشیات اور بے حیائی کا فروغ قابل گرفت ،مجرموں کیخلاف حکومت عملی اقدام کرے ، اسلامی تحریک طلبہ

نظریاتی نصاب تعلیم،باحیا ء تعلیمی ماحول ہی پاکستان کو مخلص اسلام پسند قیادت دے سکتا ہے ،مخلوط نظام تعلیم کا مکمل خاتمہ کیا جائی:غلام عباس صدیقی چیئرمین اسلامی تحریک طلبہ کی وفد سے گفتگو

اتوار 25 دسمبر 2016 20:21

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) تعلیمی اداروں میں منشیات اور سیکولر ازم کا فروغ نسل نو کو تباہ کرنے کی سازش ہے حکومت نوجوانوں کا مستقبل تباہ ہونے سے بچانے کیلئے عملی اقدام کرے ،چیئرمین اسلامی تحریک طلبہ غلام عباس صدیقی نے تعلیمی اداروں میں بے حیائی اور منشیات کے بڑھتے ہوئے رحجان پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک منظم سازش کے تحت طاغوتی لابی مسلمان طلبہ کو بے حیا ء ،بے غیر ت بنانے اور طلبہ میں نشے کی لعنت پھیلانے کیلئے تعلیمی اداروں میں سرگرم عمل ہے حکومت بیداری کا ثبوت دیتے ہوئے ان جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی عمل میں لائے ،انہوں نے کہا کہ تعلیم اور تعلیمی اداروں کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے ان خیالات اظہار انہوں نے تحریک کے ایک نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر ترجمان محمد عدنان،ملک علی رضا چوہان ،ملک قدیر ودیگر تحریکی رہنماء موجود تھے غلام عباس صدیقی نے کہا کہ حکومت ثقافت کے نام پر حیا باختہ تقاریب پر پابندی لگانے کا اعلان کرے اور تعلیمی اداروں کی حدود میں ایسی کاروائیوں کو ناقابل معافی جرم قرار دے کر تادیبی کاروائی عمل میں لائے تاکہ طلبہ کو مستقبل محفوظ ہو سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نظریاتی نصاب تعلیم،باحیا ء تعلیمی ماحول ہی پاکستان کو مخلص اسلام پسند قیادت دے سکتا ہے ،مخلوط نظام تعلیم کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :