قائداعظم پاکستان میں اسلامی نظام خلافت کا حیاء چاہتے تھے :سلامی تحریک طلبہ پاکستان

محمد علی جناح ؒ وہ کامیاب لیڈران میں سے ہیں جنھوں نے بغیر جنگ وجدل کے ریاست حاصل کرکے لاکھوں مسلمانوں کو کفار کی غلامی سے نجات دلائی :غلام عباس صدیقی کا یوم قائد پر کارکنان سے خطاب ․

اتوار 25 دسمبر 2016 20:20

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) بانی ٴ پاکستان محمد علی جناح ؒ کی عظیم خدمات کے پیش نظر مسلمانان برصغیر نے ان کو قائداعظم کا خطاب دیا،آپ ؒ پاکستان میں اسلامی نظام خلافت قائم کرکے دنیا کو اسلام کاحقیقت آئینہ دکھانا چاہتے تھے ،پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے قرآن وسنت ، قائداعظم ؒ اوراسلاف کی سیاسی بصیرت کو مدنظر رکھنا ہو گایوم قائد پر مرکزی دفتر اسلامی تحریک طلبہ میں سلام قائد کے عنوان پر تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین اسلامی تحریک طلبہ پاکستان غلام عباس صدیقی نے کہا کہ قائد اعظم کے افکار کو زندہ کرنے کی ضرورت ہے قائداعظم ؒ کے دل میں مسلمان کا درد کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا تھا انہوں نے اپنی زندگی برصغیر کے مسلمانوں کو غلامی سے نکالنے کیلئے صرف کردی،انہوں نے کہا کہ قائداعظم ؒ وہ تاریخی کامیاب رہنماؤں میں سے ہیں جنھوں نے جنگ وجدل کے بغیر پاکستان حاصل کیا ،اب پاکستان کو دنیا کا ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے علامہ اقبال ؒ اور محمد علی جناح ؒ کی سیاسی بصیرت پر عمل کرنا ہوگا بانیان پاکستان مملکت خدادمیں اسلامی نظام خلافت قائم کرکے دنیا کے سامنے اسلام کا حقیقی چہرہ پیش کرنا چاہتے تھے جلد موت واقعہ ہونے کے باعث یہ بنیادی کام مکمل نہ ہو سکا ،جو آج تک سیاست دانوں اور حکمرانوں نے لٹکایا ہوا ہے اسلامی نظام کے بغیر ہم قائداعظم ؒ سے وفا نہیں کر سکتے،تقریب میں محمد عدنان ترجمان تحریک ،فہیم جاوید،ملک علی رضاچوہان ،ابتسام ارشدملک قدیر سوشل میڈیا انچارج اسلامی تحریک طلبہ لاہور(اٹ پاک) ودیگر رہنماؤں سمیت کثیر تعداد میں طلبہ نے شرکت کی ،غلام عباس صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم ؒ ایک نظریاتی،راسخ العقیدہ مسلمان تھے جید علمائے کرام نے قائداعظم ؒ کی قیادت میں تحریک آزادی کی جدوجہد کرے آپ ؒ کو تسلیم کیا قائداعظم کو سیکولر کہنے والے قائداعظم ؒ،نظریہ پاکستان اور پاکستا ن کی توہین کر رہے ہیں حکومت ان کی تنظیم سازی،تحریر وتقریر پر پابندی عائد کرے۔

(جاری ہے)

اسلامی تحریک طلبہ بانی ٴ پاکستان محمد علی جناح کی شاندار خدمات پر انھیں خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔