نواں شہر فائرنگ کیس،پولیس نے نامزد5ملزمان کو گرفتار کرلیا

اتوار 25 دسمبر 2016 20:20

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) پولیس نے ایبٹ آباد کے علاقہ نواں شہر میں فائرنگ کیس میں نامزد 5ملزمان گرفتار کرلئے۔دونوں اطراف سے تھانہ نواں شہر میں 12 نامزد ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ہفتہ کی رات نواں شہر میں بنی چوک کے مقام پر گاڑی اووٹیک کرنے کے تنازعہ میں دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلہ کے نتیجہ میں 3 افراد جاں بحق جبکہ9زخمی ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

دونوں گروپوں کی جانب سے تھانہ نواں شہر میں 12افراد کے خلاف قتل اوراقدام قتل کا مقدمہ درج کروایا گیا۔نواں شہرپولیس نے 5ملزمان سجاول،مراد ،فیصل خان،بابر خان اورسہراب کو گرفتار کرلیا ہے۔دیگر ملزمان صفدر خان،غلام خان،امان اللہ خان،ذکی خان،پومی خان ،احسان اللہ اورسیف اللہ کی گرفتاری کیلئے پولیس مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کو نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد سپردخاک کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :