ایبٹ آباد‘ موبائل کی دوکان میں چوری کی واردات،نامعلوم چور 15لاکھ روپے مالیت کے موبائل ،ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی چوری کرکے فرار

اتوار 25 دسمبر 2016 20:20

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) منڈیاں میں لطیف پلازہ میں واقع موبائل کی دوکان میں چوری کی واردات کے دوران نامعلوم چور دوکان سی15لاکھ روپے مالیت کے موبائل اورڈیڑھ لاکھ روپے نقدی چوری کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔متاثرہ تاجر کی رپورٹ پر تھانہ میرپور میں مقدمہ درج کرکے پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

متاثرہ تاجر بھائیوں کاشف اورعاقب کی رپورٹ پر تھانہ میرپور میں مقدمہ درج کرکے پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔تھانہ میرپور سے ملحقہ علاقوں میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث مقامی لوگوں میں تفتیش کی لہر دوڑ گئی ہے۔شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے مطالبہ کیا ہی کہ تھانہ میرپور میں تعینات ایس ایچ اوکو فوری تبدیل کرکے فرض شناس آفسیر تعینات کیا جائے اور پولیس گشت میں اضافہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :