پاکستان ڈینٹل ایسوسی ایشن ضلع چکوال کے انتخابات مکمل

اتوار 25 دسمبر 2016 20:20

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) پاکستان ڈینٹل ایسوسی ایشن ضلع چکوال کے انتخابات مکمل ہوگئے اور متفقہ طور پر جن عہدیداروں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ان میں پروفیسر ڈاکٹر ارشد محمود ملک صدر، ڈاکٹر غلام کبریا سینئر نائب صدر، ڈاکٹر آصف حیات جنجوعہ ، ڈاکٹر شفیع الزمان اور ڈاکٹرفصیح احمد کو نائب صدر ، ڈاکٹر شہزاد ثاقب کو بوچھال کلاں سے نائب صدر، ڈاکٹر فاروق اعوان جنرل سیکرٹری، ڈاکٹر واجد حسین فنانس سیکرٹری، ڈاکٹر عروج خالد کلینکل سیکرٹری، ڈاکٹر احتشام نصیر سیکرٹری نشرو اشاعت ،ڈاکٹر قمر عباس جوائنٹ سیکرٹری، ڈاکٹر ثبیقہ چوآسیدنشاہ، ڈاکٹر رانا انجم لاوہ اور لیڈی کونسلرز، ڈاکٹر عدنان ذوالفقار اور ڈاکٹر نعمان اشرف کو میل کونسلرز منتخب کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :