الائیڈ پارک تھانہ سٹی چکوال کے قریب سے موٹر سائیکل چوری

اتوار 25 دسمبر 2016 20:20

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) الائیڈ پارک تھانہ سٹی چکوال کے قریب سے موٹر سائیکل چوری کر لیاگیا۔ تحسین حیدر ولد شبیر محمد سکنہ محلہ سرگوجرہ چکوال نے درخواست دی کہ اس نے اپنا موٹر سائیکل نمبریCHL/537 الائیڈ پارک کے باہر کھڑا کر کے پارک کے اندر چلا گیا جہاں سے ملزم بلال ولد اسلم سکنہ چک ملوک نے اس کا موٹر سائیکل چور کر لیا۔

(جاری ہے)

سب انسپکٹر پرویز اختر نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :