بھارت کی آبی جارجیت کی دھمکیوں کے خلاف سندھ نیشنل تحریک کا صوبے بھر میں احتجاجی تحریک کااعلان

اتوار 25 دسمبر 2016 20:20

حیدرآباد - (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) بھارت کی آبی جارجیت کی دھمکیوں کے خلاف قوم پرست جماعت سندھ نیشنل تحریک نے صوبے بھر میں احتجاجی تحریک کااعلان کیا ہے،عالمی برادری ’’سندھ طاس‘‘معاہدے پرعملدرآمد ممکن بنائے،مودی پاکستان کو عالمی سطح پرتنہاکرنے میں ناکامی پرذہنی مریض ہوگیا ہے، بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی جانب سے سندھو دریا پر ڈیم بنانے اور سندھو دریا کا پانی روکنے کیخلاف سندھ نیشنل تحریک نی5 جنوری سے صوبے بھر میں احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

سندھ نیشنل تحریک کے چیئرمین اشرف نوناری نے اپنے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ مودی کا سندھو دریا پر ڈیم بنانے اور اپنی بنجر زمینوں کو آباد کرنے کے لئے سندھو دریا سے نہریں نکالنے والا اعلان نہ صرف ’’سندھ طاس‘‘ عالمی معاہدہ کی خلاف ورزی ہے بلکہ بھارتی آبی دہشتگردی کا واضع منہ بولتا ثبوت ہے جس کا عالمی برادری اور ورلڈ بینک نوٹس لے۔

متعلقہ عنوان :