لاڑکانہ، تیز رفتار ڈاٹسن کی ٹکر میں 6 سالہ بچی جاں بحق

اتوار 25 دسمبر 2016 20:20

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2016ء) تیز رفتار ڈاٹسن کی ٹکر میں 6 سالہ بچی جاں بحق، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈاٹسن تحویل میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ شہر کے تھانہ ولید کے حد نیو بس اسٹینڈ کے رہائشی غلام رسول شیخ کی 6 سالہ بچی نگاہیں گھر کے باہر کیل کود میں مصروف تھا کہ اچانک تیز رفتار ڈاٹسن کی ٹکر میں بچی شدید زخمی ہوگئی۔ اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر ڈاٹسن کو تحویل میں لیتے ہوئے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا جبکہ بچی کو زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات پہنچایا جہاں زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے بچے جان بحق ہوگئی۔ دوسری جانب آخری اطلاع موصول ہونے تک واقعے کا مقدمہ درج نہ ہوسکا تھا۔

متعلقہ عنوان :