بینظیر بھٹو کی نویں برسی (کل )عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

اتوار 25 دسمبر 2016 20:20

کراچی/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2016ء) سابق وزیراعظم و پاکستان پیپلزپارٹی کی شہید چیئرپرسن بینظیر بھٹو کی نویں برسی کل ( منگل )کو عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے زیر اہتمام اس سلسلہ میں مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش میں ہو گی جبکہ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے تمام مقامات پر بھی قرآن خوانی ،اجتماعی فاتحہ خوانی اور تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا ۔

مرکزی تقریب میں سابق صدر مملکت آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو سمیت مرکزی و صوبائی قیادت اور ملک بھر سے کارکن شریک ہوں گے۔ آصف علی زرداری کی ڈیڑھ سال بعد وطن واپسی اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے سرپرائز کے بیانات کے بعد27دسمبر کو انتہائی اہمیت دی جارہی ہے ۔ سندھ پولیس کی طرف سے شہید بینظیر بھٹو کی برسی پر سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :