وزیر اعلی سید مراد علی شاہ نے ایک روز میں مزار قائد پر حاضری کی ہیٹ ٹرک کر لی

اتوار 25 دسمبر 2016 20:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2016ء)وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک روز میں مزار قائد پر حاضری کی ہیٹ ٹرک کر لی۔

(جاری ہے)

مراد علی شاہ بابائے قوم کے یوم پیدائش پر پہلے کابینہ ارکان کے ساتھ مزار قائد پہنچے، فاتحہ خوانی کی اور پھول بھی چڑھائے۔بعد ازاں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی مزار قائدپر آمد کے باعث انہیں بھی وہاں آنا پڑا ۔پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی مزار قائد پر حاضری کے موقع پر بھی وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو وہاں پہنچنا پڑا۔