سکھر، کرسمس ڈے پر مسیحی برادری کی جانب سے تقریبات کا انعقاد ، ملک کی سلامتی ، خوشحالی اور استحکام کیلئے دعا

اتوار 25 دسمبر 2016 20:20

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2016ء) کرسمس ڈے پر مسیحی برادری کی جانب سے تقریبات کا انعقاد ، ملک کی سلامتی ، خوشحالی اور استحکام کیلئے دعاء، انتظامیہ کی جانب سے حفاظتی انتظامات ،ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی مسیحی برادری نے کرسمس کا دن نہایت مذہبی عقیدت سے منایا اس سلسلے میں سکھر کے سینٹ سوئیر اور سینٹ میری چرچزمیں دعائیہ تقاریب اور خصوصی عبا دات کا اہتمام کیا گیا ہے سکھر کے سینٹ سوئر چرچ میں دعائیہ تقریب کے دوران پا دری منیر بشیر نے حضرت عیسی کے پیدائش کے حوالے سے رو شنی ڈا لی اور پا کستان کی سلا متی ، خو شحالی اور استحکام کے لیے دعا کر ائی اس مو قع پر دعائیہ گیت بھی گا ئے گئے جبکہ مسیحی برادری کے مرد و خوا تین نے ایک دوسرے کو مبا رکباد بھی دی سکھر انتظامیہ کی جانب سے اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں پولیس اور رینجرز کے جوان گھرجا گھروں کے اندر اور باہر تعینات کی گئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :