قائد اعظم کے فرمودات کے مطابق ملک کو ترقی دینا ہوگی ،اپیکس کمیٹی کا اجلاس جنوری میں بلائیں گے‘ وزیراعلیٰ سندھ

اتوار 25 دسمبر 2016 19:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ قائد اعظم کے فرمودات کے مطابق ملک کو ترقی دینا ہوگی۔ یہ بات انہوں نے اپنی کابینہ کے ساتھ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے 141واں یوم ولادت کے موقع پر مزار قائد پر پھول چڑھا نے اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

انہو ں نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنی جدوجہد سے پاکستان کی آزادی کی موومینٹ کو شروع کیا اورانہوں نے ہمیں پاکستان دیا۔ ہم سب پر فرض ہے کہ قائد اعظم کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو مزید مستحکم اور عوام کی خدمت کریں۔ ہم پی پی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چئیرمین آصف علی زرداری کی قیادت میں قائداعظم کے سنہری اصولو ں پر چلتے ہوئے ملک اور قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے 4 بڑے مطالبات سامنے رکھے ہیں جو کہ جائز ہیں اور جنوری کے پہلے ہفتے میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس بلائیں گے ۔ سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صرف ایک آئی جی سندھ کا ہی مسئلہ نہیں اور بھی معاملات ہیں ،کسی کے چھٹی پر چلے جانے سے معاملات نہیں رکتے ۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری پچھلے سال واپس آتے لیکن صحت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے نہیں آسکے تھے ۔انہوںنے کہاکہ سابق صدر آصف علی زرداری 27 دسمبر کو شہیدمحترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر خطاب کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :