بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں کرسمس جوش وخروش سے منایا گیا

اتوار 25 دسمبر 2016 19:40

چمن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) پاکستان بھر کی طرح بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں بھی میسح برداری سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے کرسمس کو جوش و خروش سے منایا جارہاہے، چمن میں مسیحی برادری کی سب سے بڑی مذہبی تقریب ایف سی میسں کے کھتولک چرچ میں منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

تقریب میں ایف سی چمن کے کمانڈنٹ کرنل محمد عثمان،اور پاک فوج کے اسٹشن کمانڈر کرنل ذیشان اور دیگر فوجی اور ایف سی حکام نے شرکت کی۔

ایف سی چمن کے کمانڈنٹ کرنل محمد عثمان نے مسیحی برادری کے افراد کے ساتھ مل کر کرسمس کا کیک کاٹا اورپاک فوج اور ایف سی کی جانب سے مسیحی برادری کے افراد کو کرسمس کی مبارک باد دی۔ اس موقع پر ایف سی چمن کے کمانڈنٹ کرنل محمد عثمان نے مسیحی بردارری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو سب کو ایف سی اور پاک فوج کی جانب سے مبارک باد دیتا ہوں اور اور آپ سب پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا کریں۔

متعلقہ عنوان :