قربان لائنز میں کرسمس کے حوالہ سے ایک تقریب کا انعقاد

اتوار 25 دسمبر 2016 19:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2016ء) ایس پی مجاہدسید کرار حسین نے کہا ہے کہ کرسمس پر ہم اپنے مسیحی بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک خود مختار اور آزاد ملک ہے جہاں پر تمام مذاہب کے لوگ بلا تعصب رنگ و نسل و مذہب اپنی اپنی مذہبی رسومات بلاخوف و خطر ادا کر سکتے ہیں ایس پی مجاہد نے تقریب کے دوران ڈولفن سکواڈ کے علاوہ دیگر درجہ چہارم میں بھی کرسمس کے حوالے سے تحائف تقسیم کیے علاوہ ازیں انہوں نے مسیحی ملازمان کے بچوں میں بھی تحائف تقسیم کیے اور تمام مسیحی ملازمان کو کرسمس کے حوالہ سے مبارکباد پیش کی اس موقع پر کرسمس کیک بھی کاٹا گیا اس حوالہ سے انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس کو اپنے مسیحی ملازمان پر ناز ہے کہ جو اپنی خوشیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنے فرائضِ منصبی ادا کر رہے ہیں ان کی وطنِ عزیز و ملکی سلامتی کے لیے یہ قربانیاں لائقِ تحسین ہیںتقریب کے آخر میں انہوں نے تمام مسیحی ملازمان کو تحائف تقسیم کیے ایس پی مجاہد نے مزید کہا کہ کرسمس کی یہ تقریب یک جہتی کی آئینہ دار ہے تقریب کے آخر میں ملکی سلامتی و یک جہتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :