اپر دیر میں انجینئرنگ یونیورسٹی کیمپس کیلئے 30 کنال اراضی کے علاوہ مزید زمین خریدی جائے گی،عنایت اللہ خان

صوبے میں وسائل کی کمی نہیں ،وسائل کو عوام کی فلاح وبہبود پرخرچ کرنے کی ضرورت ہے،سینئروزیرخیبرپختونخوا

اتوار 25 دسمبر 2016 19:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2016ء) خیبرپختونخوا کے سینئر وزیر بلدیات ودیہی ترقی عنایت اللہ نے کہا ہے کہ اپر دیر میں انجینئرنگ یونیورسٹی کیمپس کے لئے 30 کنال اراضی کے علاوہ مزید زمین خریدی جائے گی۔ جس کے لئے فوری اقدامات کرہے ہیں اورانشاء اللہ یہ کیمپس قومی اورصوبائی سطح پرایک عظیم الشان تعلیمی درس گاہ ہوگی۔

انہوںنے کہاکہ دیربالا میں اربوں روپے کے عوامی فلاح وبہبود کے ترقیاتی پراجیکٹس کااجرء کیاہے ۔ان خیالات کااظہار انہوںنے اپردیر میںایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔

(جاری ہے)

سینئر وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت صحت وتعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ دیربالا ایک پسماندہ علاقہ ہے کوپرائمری سے لیکر یونیورسٹی تک تمام جدید تعلیمی سہولیات فرہام کریں گے کیونکہ کسی قوم کی پسماندگی دورکرنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ اقتدار شفاف اور مخلص لوگوں کے ہاتھوں میں آئے ۔

انہوںنے کہاکہ صوبے میں وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے۔ ان وسائل کو عوام کی فلاح وبہبود پرخرچ کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوںنے کہا کہ مخلوط حکومت میں رہ کر ثابت کیا ہے کہ نہ خود کرپشن کی ہے اورنہ کسی کو کرپشن کرنے کی اجازت دی ہے۔