میجر جنرل آصف غفور نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں، لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی کوششوں کو سراہا

چار سال ،سات ماہ تک دہشت گردی کیخلاف جنگ میں افواج پاکستان کی نمائندگی کی ، تعاون پر صحافیوں کا شکریہ گزارہوں، لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ

اتوار 25 دسمبر 2016 19:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2016ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے نئے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے باضابطہ طورپر اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، انہوںنے اپنے پیغام میں سابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی کوششوں کو سراہا ۔

(جاری ہے)

یاد رہے رواں ماہ فوج میں اعلی سطح پر تبادلوں کے دوران ائی آئی ایس پی آر کے نئے ڈی جی کی تقرری بھی کی گئی تھی ۔

دریں اثناء میجر جنرل آصف غفور نے اتوارکو سابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ سے ملاقا ت بھی کی۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے ٹوئٹر اکائونٹ پر کہا ہے کہ میں نے چار سال اور سات ماہ تک دہشت گردی کیخلاف جنگ میں افواج پاکستان کی نمائندگی کی ، انہوں نے تعاون کرنے پر صحافیوں کا شکریہ ادا کیااور نئے ڈی جی آئی ایس پی آر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :