سکھر، مسلم لیگ لائرز فور م کی جانب سے نواز شریف اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ تقریب کا انعقاد

اتوار 25 دسمبر 2016 19:10

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ لائرز فور م ڈسٹرکٹ سکھر کے صدر زاہد محمود مغل ایڈوکیٹ کی جانب سے ڈسٹرکٹ آفیس سکھر میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کے سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں پی ایم ایل ن لائرز فورم ڈسٹرکٹ اور ڈویژنل عہدے داروں یوسف علی ایڈوکیٹ ، زاہد محمود مغل ایڈوکیٹ ، غفار سومرو، منیر بھٹی ، افضل راجپوت ، اعجاز احمد کھوکھر ، سلیم مغل اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر میاں نواز شریف اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا زاہد محمود مغل نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی جانب گامزن ہے اور سی پیک منصوبے پر بھی تیزی سے کام جاری ہے مخالفین کے منفی حربوں کے باوجود ایک ن لیک کی حکومت ملک کی خوشحالی کیلئے اقدامات کر رہی ہے اس موقع پر میاں نواز شریف کی درازی عمر اور ملکی سالمیت کیلئے دعائیں کی گئی ۔

#