سی پیک منصوبہ ملکی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کریگا، ملک معاشی طور پر مستحکم ہوگا، یونس راجپوت

اتوار 25 دسمبر 2016 19:10

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 دسمبر2016ء) مسلم لیگ ن ضلع سکھر کے سنیئر رہنما یونس راجپوت نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ ملکی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کریگا ملک معاشی طور پر مستحکم ہوگا ملک کو قائد اعظم کے وژن کے مطابق چلا رہے ہیں کرسمس ڈے انسانیت کیلئے محبتوں کا پیغام ہے اسلام مذہبی رواداری اور بھائی چارے کا مذہب ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر منعقد تقریب میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا تقریب میں سنیئر رہنمائوں کے علاوہ سلیم اختر ، طاہر مغل، ماما افضل ، عاشق راجپوت ، فیاض راجپوت ،اشفاق بھٹی ،حمزہ اور وجاہت شیخ نے شرکت کی تقریب میں انہوں نے کرسمس ڈے پر مسیح بھائیوںکو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ ملک میاں نواز شریف کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہے اور ملکی ترقی میں سی پیک منصوبہ حکومت کی طرف سے عوام کیلئے تحفہ ہے عوام کو اس سے بہت ریلیف ملے گا ملک سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا بیرون ملک قرضوں کا بوجھ ختم ہوگا بجلی اور گیس کی لوڈ سنڈینگ ختم ہو جائیگی عوام کے بنیادی مسائل حل ہونگے عوام کے مسائل حل ہونگے عوام علاقائیت کی سیاست خو ختم کر کے حب الوطنی کا ثبوت دیںہم ملک کو قائد اعظم کے وژن کے مطابق دیکھنا چاہتے ہیں جس پر حکومت عمل پیرا ہے ملک سے دہشت گردی کا کافی حد تک خاتمہ ہو چکا ہے ہم سب ایک قوم ہیں اور ایک پرچم تلے ہم سب کے مقاصد ایک ہیں عوام آئندہ انتخابات میں کرپشن میں ملوث افراد کو کو مسترد کردینگے عوام سب سے بڑے جج ہیں انہیں معلوم ہے کہ اس وقت ملک کیساتھ کون سچا اور کون جھوٹا ہے پاک افواج ، عوام اور حکومت بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے ۔

#

متعلقہ عنوان :