سکھر، تیز رفتار ٹرالر نے چنگچی رکشہ کو ٹکر ماری ، دادااور پوتہ جاں بحق،دو افراد زخمی

اتوار 25 دسمبر 2016 19:10

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 دسمبر2016ء) کنڈیارو کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے چنگچی رکشہ کو ٹکر ماری ، دادااور پوتہ جاں بحق،دو افراد زخمی ، پولیس نے ٹرالر تحویل میں لے لیا ، ڈرائیور گرفتار، متوفیاں کی نشیں گھر پہنچنے پر کہرام۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کنڈیارو کے قریب قومی شاہرا ہ پر کراچکی کی طرف سے آنے والے ایک تیزرفتار ٹرالر نے شہر کی طرف جانے والے ایک چنگچی رکشہ کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں رکشہ پر سوار پچاس سالہ مور اوڈہانواور اسکے پوتے شفیق سمیت چار افراد زخمی ہو گئے جن کو مقامی اسپتال لے جا یا گیا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دادا پوتا جاں بحق ہوگئے پولیس نے ٹرالر تحویل میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر دو زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی ۔

#

متعلقہ عنوان :