اقلیتوں کا تحفظ اور شہری حقوق کی فراہمی اسلام کی بنیادی تعلیمات کا تقاضہ ہے،شیخ آفتاب احمد

اتوار 25 دسمبر 2016 19:02

سنجوال کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ اقلیتوں کا تحفظ اور شہری حقوق کی فراہمی اسلام کی بنیادی تعلیمات کا تقاضہ ہی․ ریاست کو یہ ذمہ داری نبھانے میں کوئی کوتاہی نہیں کرنی چاہیی․ معاشرے کے مختلف طبقات اور مذاہب کے درمیان ہم آہنگی کا فروغ مذہبی رہنماؤں کی ذمہ داری ہی․ اس مقصد کے حصول کے لیے انہیں بھرپور کوششیں کرنا ہوں گی․ انہوں نے یہ بات اٹک میں کرسمس کی تقریبات کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبران کی آمد کا مقصد دنیا میں موجود انسانوں کے اندر محبت، بھائی چارہ اور ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا․ اگر ہر شخص دوسرے کے حقوق کی ادائیگی کر دے تو آپس کی تمام نفرتیں ختم ہو جائیں گی․