تحصیل وزیرآباد میں 2016میں قتل کے واقعات میں پچاس فیصد تک کمی ریکارڈ

اتوار 25 دسمبر 2016 19:02

وزیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 دسمبر2016ء) تحصیل وزیرآباد میں 2016میں قتل کے واقعات میں پچاس فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ۔قاتلوں اور دہشت گردوں کو سزائے موت دینے کی حکومتی حکمت عملی کے سوسائٹی پر مثبت اثرات ۔ مجموعی طور پر جرائم میں کمی۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل وزیرآباد میں 2015میںقتل کے 97واقعات اور 2016میں 134واقعات ہوئے جبکہ 2016میںقتل کے صرف 63واقعات ریکارڈ پر آئے۔

(جاری ہے)

مجرمان کو تختہ دار پر لٹکانے اور دفاعی اداروں کی دہشت گردوں کے خلاف سخت پالیسی کی وجہ سے قتل اور دہشت گردی کے واقعات میں پچاس فیصد تک کمی واقع ہوئی۔جن علاقوں کے قاتلوں اور دہشت گردی ملوث مجرمان کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا ان علاقوں میں کافی حد تک سکون ہو گیا ہے اور جرائم پیشہ افراد قتل جیسے سنگین جرائم سے اجتناب برتنے لگے ہیں جس کی وجہ سے سوسائٹی میں مثبت تبدیلی محسوس کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :