ڈی سی او سیالکوٹ کے آفس میں اجلاس ،ضلع میں جاری ترقی کاموں کے رفتار اور معیار کا جائزہ

اتوار 25 دسمبر 2016 19:02

سیالکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 دسمبر2016ء)ڈی سی او سیالکوٹ کا ایک اجلاس گزشتہ روز ڈی سی اوآفس سیالکوٹ میں منعقد ہوا۔ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی چودھری ارمغان سبحانی،سید افتخار الحسن ظاہرے شاہ، چودھری محمد اکرام،آصف باجوہ، چودھری طارق سبحانی، رانا لیاقت علی پنور، یوسی چیئرمین بابر الحسن بابر خان، رانا عارف ہرناہ،ای ڈی او فنانس سیالکوٹ شجاع قطب بھٹی، ایڈیشنل ایس پی رفعت بخاری،ای ڈی او ورکس نواز غازی، ای ڈی او سی ڈی سہیل محمود،ڈی ایس پی ٹریفک نوید ملک، ڈی او پلاننگ عبدالرؤف اورڈی او ٹیکنیکل یاسر رضا کے علاوہ متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی ۔

اجلاس میں ضلع سیالکوٹ میں جاری ترقی کاموں کے رفتار اور معیار کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

منتخب عوامی نمائندوں نے تعمیر نو کے اداروں کے مقامی حکام کو ہدایت کی ترقی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے اور اس سلسلہ میں ہر گز تاخیر نہ کی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ ترقی منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر سے ایک جانب سے منصوبے کی لاگت میں اضافہ ہوجاتا ہے اور دوسری جانب عوام الناس کو بھی کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ ای ڈی ا و فنانس سیالکوٹ شجاع قطب بھٹی اور ایڈیشنل ایس پی رفعت بخاری نے اراکین اسمبلی کو ترقیاتی منصوبوں اور لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی ۔