میونسپل کمیٹی کمالیہ کے چیئر مین اور وائس چیئر مین 31دسمبر کو اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے

اتوار 25 دسمبر 2016 19:02

کمالیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 دسمبر2016ء)میونسپل کمیٹی کمالیہ کے چیئر مین اور وائس چیئر مین 31دسمبر کو اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔

(جاری ہے)

ریٹرننگ آفیسر رانا محمد نواز نے بتایا ہے کہ نو منتخب چیئرمین بلدیہ کمالیہ ملک محمد شریف اور وائس چیئر مین بلدیہ کمالیہ چوہدری محمود الحسن جٹ 31دسمبر کو دن 11بجے ٹی ایم اے ہال کمالیہ میں حلف برداری کی تقریب میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔ تقریب میں کونسلرز سمیت سیاسی شخصیات شرکت کریں گی۔