25 دسمبر کا دن مسلمانوں اور مسیحی برادری کیلئے یکساں طور پر خوشیوں بھرا دن ہے ، ریاض فیتانہ

حضرت عیسٰی ؑ کی پیدائش کا دن مسیحی برداری کے ساتھ مسلمانوں کیلئے بھی قابل احترام ہے،سربراہ عوامی لیگ کاکرسچین کمالیہ میں کرسمس کیک کاٹنے کے بعد تقریب سے خطاب

اتوار 25 دسمبر 2016 19:02

کمالیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 دسمبر2016ء) سربراہ عوام لیگ ریاض فیتانہ کرسچین کمالیہ میں کرسمس کیک کاٹنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25 دسمبر کا دن مسلمانوں اور مسیحی برادری کیلئے یکساں طور پر خوشیوں بھرا دن ہے -یہ حضرت عیسی ؑ کا یوم ولادت بھی ہے اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کا یوم پیدائش بھی ہے۔ حضرت عیسٰی ؑ کی پیدائش کا دن مسیحی برداری کے ساتھ مسلمانوں کیلئے بھی قابل احترام ہے۔

(جاری ہے)

حضرت عیسیٰ علیہ السلام سمیت تمام انبیاء پر ایمان دین اسلام کا لازمی جزو ہے۔مسیحی برادری امن پسند اور ہمارے لئے قابل احترام ہے اور ہم آج مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہیں۔مسیحی برادری نے کبھی دل آزاری کی بات نہیں بلکہ ہمیشہ معاملات کو سلجھانے کی بات کی ہے ۔پاکستان ہم سب کا ہے اس لئے بین الامذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہے ۔ وطن کو محبت کے شگوفوں سے سجانے کے لئے ایک دوسرے کا ہاتھ تھامنا ہو گا ۔کہ کرسمس کے موقع پر تمام مذاہب کے ماننے والوں کو ایک سچے پاکستانی کی حیثیت سے ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا موثر کردارادا کرنے کا عزم کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :