افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج سے لڑنے والے طالبان ہماری اولادیں ،ہمارے جسم کا حصہ ہیں ،مولانا سمیع الحق

نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں امتیازی سلوک برداشت نہیں کیا جائے گا ملک میں امن و امان کی خراب صورتحال کے ذمہ دا ر علماء یا مدارس نہیں بلکہ حکمرانوں کی غلط پالیسیاں ہیں جنہوںنے دہشتگردی کے نام پر غلامی کو قبول کیا، تحفظ علماء و مدارس دینیہ کنونشن سے خطاب

اتوار 25 دسمبر 2016 19:01

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 دسمبر2016ء) جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج سے لڑنے والے طالبان ہماری اولادیں ہیں ہمارے جسم کا حصہ ہیں نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں امتیازی سلوک برداشت نہیں کیا جائے گا ملک میں امن و امان کی خراب صورتحال کے ذمہ دا ر علماء یا مدارس نہیں بلکہ حکمرانوں کی غلط پالیسیاں ہے جنہوں نے دہشتگردی کے نام پر غلامی کو قبول کیا وہ کرافٹ بازار ہال میں تحظ علماء و مدارس دینیہ کنونشن سے خطاب کر رہے تھے مولانا سمیع الحق نے کہا اسلام دشمن قوتیں پاکستان کے اسلامی تشخص کو مٹانا چاہتے ہیں اس کے لیے میدان میں نکلنا ہو گا کیونکہ ہم لوگ حالت جہاد میں ہیں مگر علماء دیو بند مصلحتوں کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ آج دنیا کا سپر پاور امریکہ افغانستان سے بھاگنے کا راستہ تلاش کر رہا ہے اور وہ چاہتا ہے کہ طالبان سے ہماری مصالحت کرائی جائے انہوں نے کہا کہ تمام دنیا کی نظریں ہمارے جبوبی اضلاع پر لگی ہوئی ہیں کیونکہ یہ اضلاع اسلامی تہذیب و ثقافت کے وارث ہیں اور خاص طور پر انہی اضلاع کونیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں نشانہ بنایا جا رہا ہیں یہاں جو علماء اور مدارس کے ساتھ سلوک کیا جا رہا طھاپے مارے جا رہے ہیں لاتعداد لوگوں پکڑ کر غائب کیا گیا اس سے ہمارے دل زخمی ہے نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں مدارس کا دہشتگردی کے ساتھ تعلق کو جوڑنا قابل مذمت ہے نیشنل ایکشن پلان کا یکطرفہ استعمال بند کیاجائے علماء کرام کو فورتھ شیڈول سے خارج کیا جائے اور گرفتار علماء کرام کو رہاکیا جائے انہوں نے کہا کہ سندہ اسمبلی میں 18 سال تک اسلام قبول کرنے پر پابندی لگانا انتہائی شرم ناک ہیں ہم اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ چاہتے ہیں اور اسلام بھی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کا حکم دیتا ہے صیہونی طاقتیں پاکستان پر حملہ آور ہے ان کا مل کر مقابلہ کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ مدارس دینیہ اور مساجد پر بے جا پابندیوں کا بھرپور مقابلہ کریں گے اور ان کا دفاع کرینگے کنونشن سے نائب امیر پاکستان ،مولانا بشیر احمد شاہ مولانا عبدالخالق ، جنرل سیکرٹری مولانا عبدالرئوف فاروقی،پنجاب کے امیر مفتی حبیب الرحمن درخواستی،کے پی کے امیر مولانا یوسف شاہ و دیگر نے بھی خطاب کیا