سوات، شارٹ سرکٹ سے دومنزلہ مکان جل گیا

اتوار 25 دسمبر 2016 19:01

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 دسمبر2016ء) سوات کے علاقے لائیکوٹ میں بجلی شارٹ سرکٹ سے دومنزلہ مکان جل گیا ،شہریوں نے اپنی مددآپ کے تحت آگ پر قابوپالیا ،تحصیل بحرین کے علاقے لائیکوٹ میں رات کے وقت شیر مالک ولد نوراحمد کے دو منزلہ مکان میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی جس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا پہاڑی علاقہ ہونے کے باعث فائر بریگیڈ کی گاڑیاں نہ پہنچنے کی وجہ سے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم آگ نے اپنا کام کرچکی اور گھر میں موجود سامان اور فرنیچر تباہ ہوگیا

متعلقہ عنوان :