Live Updates

تحریک انصاف نے سیاسی مداریوں کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیا ، کام شفاف نظام اورمیرٹ پالیسی کی تحت ہورہے ہیں،صوبائی وزیر محمود خان

اتوار 25 دسمبر 2016 19:01

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 دسمبر2016ء) محمود خان خیبر پختونخواہ کے وزیرکھیل ‘ثقافت‘اثارقدیمہ اور امورنوجوانان محمود خان نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے سیاسی مداریوں کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیا ہے‘اب لوگوں کی کام سفارشوں اور پیسوں پر نہیںبلکہ ایک شفاف نظام اورمیرٹ پالیسی کی تحت ہورہے ہیں، پاکستان تحریک انصاف نے خود غرضوں اور مفاد پرستوں کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیا ہے اب لوگوں کے کام پیسوں اور سفارشوں کے بل بوتے پر نہیں بلکہ شفاف نظام اور میرٹ کی پالیسی کے تحت ہوتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مٹہ میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے ساتھ35سال سے وابستہ اہم شخصیات بابوزے‘ جمعہ دوست‘غلام حیدر ‘رحمانی گل ‘کاکی جان عالم خان‘مومین دواخان‘گل محمد خان‘گل زمان ‘طوطاکے اور غلام سرخان نے اپنے اپنے خاندانوں سمیت سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ اے این پی سے مستعفی ہوکر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ،محمود خان نے کہا کہ تین سال خاموش رہنے والے سیاسی مداری اب جھوٹ اور فریب کے نئے نعروں کے ساتھ میدان میں اتر آئے ہیں لیکن اب عوام میں سیاسی شعور بیدا رہوچکا ہے لوگ ان مفاد پرست اور جھوٹے سیاستدانوں کے دھوکوں اور فریب میں نہیں آئیں گے۔

(جاری ہے)

محمود خان نے ایک بار پھر مفاد پرست سیاستدانوں کو کارکردگی کے بنیاد پر مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ میں ہر فورم پر مناظرے کیلئے تیار ہوں
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :