جماعت اسلامی 2018کے الیکشن میں بھرپور حصہ لے کر باطل قوتوں کا مقابلہ کرینگے،مولانا محمد اسماعیل

اتوار 25 دسمبر 2016 19:00

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 دسمبر2016ء) جماعت اسلامی صوبہ خیبر پختونخواکے نائب امیر مولانا محمد اسماعیل نے کہاہے کہا کہ آئین کے تحت قادیانیوںکو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا ہے لیکن آج وہ قادیانی شور مچا رہے ہیں کہ ہمارے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، قادیانی اسلامی قانون کو کالعدم قرار دینے کی کوشش کررہے ہیں لیکن جماعت اسلامی نے اس طرح کوششوں کو ہر محا ذ پر نا کام بنا دیا ہے ، جماعت اسلامی 2018کے الیکشن میں بھرپور حصہ لے کر باطل قوتوں کا مقابلہ کرینگے ،ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے کبل میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر امیر ختم نبوت تحریک مفتی محمد امتیاز، مولانا محمد ابراہیم شاہ ، مفتی شیر محمد ، تحصیل نا ظم حا جی رحمت علی ، حا فظ اسرار ، رفیع اللہ ، مظفر خان ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا ،انہوں نے کہاکہ امریکہ اور روس کے غلا موں کو اس ملک میں لانے کی کوششیں کی جار ہی ہیں لیکن عوام مدد سے ہم اس طرح ناپا ک کوششوں کا نا کام بنا کر دم لیں گے،انہوں نے کہاکہ مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودیؒ نے پوری زندگی اسی جدوجہد میں صرف کی ہے ،اسلام دشمن قوتیں نا موس رسات ایکٹ 295-Bکے خلاف پیشنگوئیاں کر رہے ہیں ،عوام سے ہمارا مطالبہ ہے کہ آئندہ الیکشن عاشقانِ رسول ؐ کا ساتھ دیکر سازشوں کو ٹکرادیں

متعلقہ عنوان :