سوات ،چارباغ سے تعلق رکھنے والے بچے عرفان اللہ کے باپ کا معمہ حل ہوگیا

ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد اصل باپ کے حوالے ،دو ملزمان گرفتار

اتوار 25 دسمبر 2016 19:00

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 دسمبر2016ء) سوات ،چارباغ سے تعلق رکھنے والے بچے عرفان اللہ کے باپ کا معمہ حل ہوگیا ،ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد عرفان اللہ اصل باپ کے حوالے ،دو ملزمان گرفتار ،تفصیلات کے مطابق چند روز قبل چارباغ سے تعلق رکھنے والے گیارہ سالہ عرفان اللہ کو محمدزمان سکنہ پورن شانگلہ نے ڈرائیور جان ولی سکنہ چارباغ کے وساطت سے اغوا ء کرلیا تھا اور کراچی سے تعلق رکھنے والے حاجی نورس جسکا بیٹا 2009؁ء میںغائب ہوگیا تھا محمد زمان نے اطلاع دی کہ اپکا بیٹا عرفان اللہ مل گیا ہے اور آپ اس کو لے کے جاسکتے ہیں جس پر حاجی نورس نے عرفان اللہ کو اپنا بیٹا تسلیم کیا تاہم بچے کے اصل والد عمرزمین نے مینگورہ پولیس اسٹیشن میں بیٹے کے اغوائیگی کا مقدمہ درج کرلیا جس پر پولیس نے بچے کو برآمد کرکے بچے کے اصل باپ کے شناخت کے لئے بچے اور باپ بننے کے دعویدار عمرزمین اور حاجی نورس کے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے بھجوادئے ڈی این اے ٹیسٹ رپورٹ میں عرفان اللہ عمرزمین کا بیٹا قرار پایا جس کے بعد پولیس نے محمد زمان اور ڈائیورجان ولی کو گرفتار کرلیا جبکہ عرفان اللہ کو اپنے اصل والد اور خاندان کے حوالے کردیا

متعلقہ عنوان :