سپورٹس ڈیسک*

پہلا قائداعظم ڈویژنل انٹرکلب ڈونرزباسکٹ بال کپ کریسنٹ سپورٹس کمپلیکس میں اختتام پذیر ہوگیا

اتوار 25 دسمبر 2016 19:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 دسمبر2016ء) پہلا قائداعظم ڈویژنل انٹرکلب ڈونرزباسکٹ بال کپ کریسنٹ سپورٹس کمپلیکس میں اختتام پذیر ہوگیا جس میں ڈویژن کے 12کلبز نے شرکت کی ۔نیوماڈل باسکٹ بال کلب نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے 50ہزارروپے کانقد انعام جیتا جبکہ فضل عمر کلب چناب نگرچنیوٹ نے دوسری اورمیاں مظہر کلب فیصل آباد نے تیسری پوزیشن حاصل کرکے باالترتیب 40اور30ہزارروپے کاانعام جیتا۔

اختتامی تقریب کے موقع پر ڈی سی او سلمان غنی مہمان خصوصی تھے۔ڈویژنل وڈسٹرکٹ سپورٹس افسران رانا حماد اقبال،چوہدری طارق نذیر،جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن اعجاز فاروق،کیئرٹیکر اقبال سٹیڈیم نوید نذیر،سیکرٹری پنجاب باسکٹ بال ڈاکٹرمنور،ڈویژنل سیکرٹری زبیر بٹ اوردیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈی سی او سلمان غنی نے باسکٹ بال کپ کے فائنل مقابلہ کے موقع پر نقدانعامات کی رقم کودوگنا کردیا۔

انہوں نے باسکٹ بال کپ کے کامیاب انعقاد کو سراہا اور کہا کہ فیصل آباد میں مختلف کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جس کو نکھارنے کیلئے محکمہ سپورٹس کے اقدامات لائق تحسین ہیں۔ڈی سی او نے پوزیشن ہولڈرز ٹیموں کومبارکباد دی اور کہا کہ باسکٹ بال سمیت دیگر کھیلوں کے قومی اورمقامی مقابلے باقاعدگی سے منعقد کرائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :