آزاد کشمیر ،محکمہ شہری دفاع میں یونی فارم کی خریداری میں80 لاکھ خرد برد کا انکشاف

اتوار 25 دسمبر 2016 19:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 دسمبر2016ء) وزیر اعظم کی گڈ گورننس کو چونا لگا دیا گیا، آزاد کشمیر محکمہ شہری دفاع میں یونی فارم کی خریداری میں80 لاکھ روپے خرد برد کر دئیے گئے ،ٹھیکہ بلک لسٹ فرم دیا گیا ، فج بلات بنا کر کروڑوں روپے ہضم کر لئے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں محکمہ شہری دفاع صرف کھا ئو پیو مال بنائو کی جگہ بن چکی ہے۔

محکمہ شہری دفاع کی کارکردگی صفر ہو کر رہ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ شہری دفاع کے شعبہ ریسکیو 1122 میں ریسکیو کارائیوں میں حصہ لینے والے اہلکاروں کی وردیوں کی خریداری میں بڑے پیمانے میں خرد برد انکشاف ہوا ہے ۔ سول ڈیفنس کے سیکرٹری ظہیر قریشی نے یونیفارم ایک لاہور کی بلیک لسٹ فرم سے وردیاں خریدی ہیں۔

(جاری ہے)

کمپنی کا مالک پرویز جوکہ پہلے ہی ڈیفالٹر ہے۔

سیکرٹری ظہیر قریشی نے بھاری کمیشن کے عوض 400 کی ایک پینٹ اور ایک شرٹ37500 میں خریدی گئی ہے ۔172 کے قریب پینٹ شرٹ 88 لاکھ روپے میں خریدے گئے ہیں۔ وردیوں کے کپڑے کا معیار انتہائی ناقص ہے ۔ زیادہ سے زیادہ عام مارکیٹ میں چا ر پانچ سو سے بھی اس معیار کی پینٹ شرٹ دستیاب ہے ۔ مجموعی طور پر ریاستی خزانے کو80 لاکھ روپے کا چونا لگا دیا گیا ہے ۔ جعلی کمیٹی بنا کر ممبران کے جعلی دستخطوں سے بڑے پیمانے پر کرپشن کی گئی ہے۔

جعلی بلات اور ٹی اے ڈے کی مد میں بھی ماہانہ ریاستی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ وزیراعظم فاروق حیدر مالی بحران کا رونا رو رہے ہیں۔ لیکن شہری دفاع کے سیکرٹری نے قومی فنڈز کی لوٹ مار شروع کر رکھی ہے۔ موصوف نے وزیراعظم کی گڈ گورننس کے دعوئوں کو چیلنج کر دیا ہے۔ پورے آزاد کشمیر میں شہری دفاع کی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہوتی ہیں۔ کوئی حادثہ ہونے کی صورت میں پولیس یا عسکری تنظیموں کے اہلکار مدد کرتے ہیں۔ شہری دفاع چند آفیسران کی عیاشی کا اڈہ بن کر رہ گیا ہے ۔ عوامی حلقوں نے وزیر اعظم آزادکشمیر چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سے اعلیٰ سطح کی تحقیقات اور لوٹی گئی رقم ریاستی خزانے میں جمع کروانے کی اپیل کی ہے ۔