حکومت بین المذاہب ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے،مریم اورانگزیب

زیراعظم نواز شریف نے ملکی ترقی کا عزم کر رکھا ہے، پاکستان بنانے میں مسیحی برادری کا اہم کردار ہے،وزیر مملکت اطلاعات و نشریات

اتوار 25 دسمبر 2016 19:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 دسمبر2016ء) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت بین المذاہب ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے ملکی ترقی کا عزم کر رکھا ہے۔ پاکستان بنانے میں مسیحی برادری کا اہم کردار ہے۔ کرسمس پر مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ اتوار کے روز بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح ؒ کی یوم پیدائش کے حوالے سے اسلام آباد پریس کلب میں کیک کاٹنے کی تقریب ہوئی جس میں وزیر مملتک اطلاعات نے بھی شرکت کی۔

انہوں نے تقریب میں قائداعظم کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم کی سالگرہ کی تقریبات 19دسمبر سے جاری تھیں ۔ تقریبات میں ملک بھر سے 25ہزار بچوں نے مختلف مقابلوں میں حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں مزہبی ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے اور وزیراعظم نواز شریف ملک کو پر امن اور ترقی یافتہ بنانے کے لئے پر عزم ہیں۔ وزیر مملکت نے اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کی یوم پیدائش پر انہیں مبارکباد بھی دی اور کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ وزیراعظم نواز شریف کو ملک کی خدمت کرنے کے لئے مزید ہمت دے۔ انہوں نے مسیحی برادری کو بھی کرسمس کی مبارکباد دی۔۔( علی)