اعتزاز احسن چودھری نثار پر بے جاتنقیدکرکے اپنا سیاسی قدبڑھانے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں، نومنتخب چیئرمین سردار مہتاب احمد خان

اتوار 25 دسمبر 2016 18:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما ویوسی 41اسلام آبادسے نومنتخب چیئرمین سردار مہتاب احمد خان نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کے سینیٹر چودھری اعتزاز احسن وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف اور پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکو مت کے وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان پر بے مقصد تنقید کرکے درحقیقت اپنی اہمیت اور سیاسی قد بڑھانے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں۔

جاری اپنے بیان میں سردارمہتاب احمد خان نے مزید کہاکہ اعتزاز احسن اور مولابخش چانڈیوکو یہ بات ذہن نشین کرنی چاہیے کہ چودھری نثارعلی خان پر تنقید آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے،صرف ساڑھے تین سال کے مختصر عرصہ میں پاکستان سی90فیصددہشتگردی ختم کرنے اور ملک کے اہم ترین اداروںپاسپورٹ،شناختی کارڈ،ائیرپورٹ،امیگریشن ،ایف آئی اے سے رشوت اور سفارش ختم کردی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف وزیراعظم میاںنوازشریف کی کامیاب ترین پالیسیوں اور شاندار کارکردگی کی حامل پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت کو کمزور کرنے کیلئے چودھری نثار علی خان کو گراناچاہتے ہیں جو پاکستان میں بیس کروڑ عوام کی حمایت اورتائید سے کھڑا ہے ۔مسلم لیگی رہنماسردارمہتاب احمد خان نے کہاکہ چودھری نثار علی خان پاکستان مسلم لیگ(ن) کا قیمتی سرمایہ ہیں ان کا طویل سیاسی کیرئیربے داغ اورپاک ہے،ان جیسے نڈر اور بے باک لیڈرکے خلاف اپوزیشن کو ایسی باتیں کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکناچاہیے۔

متعلقہ عنوان :