اکثریت کے دعوے کرنے والوںکو شرمندگی کے سوا کچھ نہیں ملا،پی ٹی آ ئی ملک میں سیاسی افراتفری اور ہلچل پیداکرنے کے بجائے اسمبلی کے اندر اپنا مثبت جمہوری کردار ادا کرے

مسلم لیگ(ن)اوورسیز کے جنرل سیکرٹری شیخ قیصر محمود کا بیان

اتوار 25 دسمبر 2016 18:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)اوورسیز کے جنرل سیکرٹری شیخ قیصر محمود نے کہاہے کہ سیاست کوئی کھیل نہیں بلکہ عبادت ہے اس میںپختہ ذہن اور مثبت ذہن کے لوگوں کی ضرورت ہے،مسلم لیگ(ن) نے نہ منفی اور بلیک میلنگ کی سیاست کی ہے اور نہ کسی کو کرنے دے گی۔انہوں نے کہاکہ عمران خان سیاست سے نابالغ سیاسی ذہن کے مالک ہیں جن کا اپنا کوئی وژن نظر نہیں آیا،عمران خان کے تمام حڑبے ناکام ہوچکے، مخالفین کی تمام تر ریشہ دوائیوں کے باوجود پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔

جاری بیان میں شیخ قیصر محمودنے مزید کہاکہ اکثریت کے دعو ے کرنے والوں کو شرمندگی کے سواکچھ نہیں ملا،مستقبل کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے نہ کہ چند افراد کی ڈرائنگ رو م کی سیاست نے، تبدیلی کے نعرے لگانے والوں کے دن گنے جاچکے ہیں،دھرنے دینے والوں کو اپنی شکست سامنے آنے لگی ہے ،2018ء کا سورج پاکستان مسلم لیگ(ن) کی کامیابی کی خوشخبری لیکر طلوع ہوگا،اگلی حکومت بھی پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف ملک میں سیاسی افراتفری اور ہلچل پیداکرنے کے بجائے اسمبلی کے اندر اپنا مثبت جمہوری رول اداکرے تو بہت سے مسائل حل ہوسکتے ہیں، عمران خان دوسروں کو چورکہنے کے بجائے اپنے اردگردنظر دوڑائیںانہیں بخو بی اندازہ ہوجائے گا۔مسلم لیگی رہنماشیخ قیصر محمود نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)جب بھی اقتدار میں آئی اس نے اپنا مثبت رول ادا کرتے ہوئے ملک کی تعمیر وترقی میں بھرپور کردار ادا کیا ہے جس کی وجہ سے آج ہمیں ملک میں ترقی کے ثمرات ابھرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، سی پیک منصوبہ اس حکومت کا شاندار کارنامہ ہے جس کو پاکستانی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :