میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کاپا کستان ما نو منٹ کا دورہ،صفائی کی حالت کو بہتر بنانے کی ہدایت

اتوار 25 دسمبر 2016 18:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء)اسلام آباد کے میئر و چیئر مین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں مو جو د تما م قو می عمارات قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی حفا ظت دیکھ بھا ل اور تزین و آرائش صرف ہمارا فرض نہیں بلکہ قو می ذمہ داری ہے۔یہ بات انہوں نے پا کستان ما نو منٹ کے دورے کے مو قع پر کی۔ اس مو قع پر سی ڈی اے کے ممبر انجنیئرنگ ،ایم سی آئی کے ڈائر یکٹر جنر ل انو ائر نمنٹ اور دیگر متعلقہ افسران بھی مو جو د تھے۔

میئر اسلام آباد و چیئر مین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز پا کستان ما نو منٹ کا دورہ کر کے اس کے مختلف حصے دیکھے اور ہد ایا ت دیں کہ اس یا دگا ر کے گرد ونو اح میں خودروجھا ڑیو ں اور گھا س کی صفائی کی جا ئے اور بڑے درختوں کی کا نٹ چھانٹ کی جا ئے تا کہ اس جگہ سے شہر کی خو بصو رتی کا بھی نظارہ کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

میئر اسلام آباد و چیئر مین سی ڈی اے نے پا کستان ما نو منٹ میں صفا ئی کی حالت کو مزید بہتر بنا نے کی ہد ایت کر تے ہو ئے کہا کہ ملک بھر سے آنے والے لو گو ں کے علاوہ بیرون ممالک سے آنے والے مہما ن بھی اس جگہ کادورہ کرتے ہیں لہذا اسے صاف ستھرا ،خو بصو رت اور سر سبز و شاداب رکھنے کیلئے تما م دستیا ب وسائل کو بروئے کار لایا جا ئے۔

انہو ں نے پا کستان ما نو منٹ کی ضروری تعمیر ومرمت اور تزین و آرائش کیلئے ممبر انجینرنگ کو ہدایت کی ۔انہوں نے پا کستان ما نو منٹ کے ساتھ میو زیم کا بھی دورہ کیا اور تحریک آذادی اور پا کستان کے قیام کی جدوجہد کر نے والی نا مو ر شخصیا ت اور علامہ اقبال اور قائد اعظم کے زیر استعما ل اشیاء کا معائنہ کیا اور کہا کہ اس طرح کے میو زیم نو جوان نسل کو ہماری قابل فخر تاریخ دکھا نے کا بہتر ین ذریعہ ہیں۔

اس مو قع پر میئر اسلام آباد و چیئر مین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کو بتایا گیا کہ اپنا آج قربان کر کے ہمارے کل کو بہتر بنانے کے لئے قربانیاں دینے والے لوگوں کے اعتراف میں یہ یا دگار تعمیرکی گئی ہے اور اس کا ڈیزائن اسطرح بنا یا کیا ہے جس سے چاروں صوبو ں بشمو ل گلگت بلتستان کشمیر اور فاٹا کی نما ئند گی ہو سکے۔ انہیں بتا یا گیا کہ ڈیزائن اور محل وقوع کے اعتبار سے یہ یا د گار اسلام آباد کے حسن میں بہترین اضافہ ہے جہا ں روزانہ لو گوں کی بڑی تعداد آتی ہے ۔ میئر اسلام آباد وچیئر مین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے آنے والے لو گوں کو زیا دہ سے زیادہ سہو لیا ت فراہم کر نے ،رات کے اوقات میں روشنی کے منا سب انتظاما ت اور سیکو رٹی کے لئے خصو صی ہدایا ت دیں۔