ن) لیگ اور پی پی پی ملک میں کرپشن کے فروغ کی ذمہ دار ہیں ،شہریوں کے حقوق اور ان کا تحفظ دونوں جماعتوں کی ترجیحات میں شامل نہیں

تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کے صدر راجہ خرم نواز کا اجلاس سے خطاب

اتوار 25 دسمبر 2016 18:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کے صدر راجہ خرم نواز نے کہا ہے کہ نیب کا لٹیروں کو معزز بنانا ن لیگ ، پی پی پی گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے۔ کرپشن دونوں پارٹیوں کا اصل ہدف ہے۔ عام شہریوں کے حقوق اور ان کا تحفظ دونوں جماعتوں کی ترجیحات میں شامل نہیں۔ تحریک انصاف ملک سے کرپشن اور ناانصافیوں کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے۔

ملک و قوم کی بدحالی کے ذمہ داروں کو بھاگنے نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

وہ اتوار کو ایک اجلاس میں پارٹی کارکنان اور رہنمائوں سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پی پی پی ملک میں کرپشن کے فروغ کی ذمہ دار ہیں ، دونوں جماعتوں نے مل کر مرضی کا چیئرمین نیب لگایا اور اب یہ ادارہ بڑے بڑے لٹیروں کو چند ٹکوں کے عوض معزز ہونے کا سرٹیفکیٹ جاری کر رہا ہے۔ صدر پی ٹی آئی اسلام آباد راجہ خرم نواز نے کہا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ ملک سے کرپشن کے خاتمے اور عوامی حقوق کی جدوجہد کی ہے ، اسی لئے آج پاکستان کا ہر طبقہ عمران خان کی جدوجہد میں شامل ہے۔ قوم کے پیسوں پر عیاشیاں کرنیوالے حکمرانوں کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں ، نیا پاکستان کا خواب بہت جلد شرمندہ تعبیر ہو گا۔

متعلقہ عنوان :