گومل یو نیورسٹی کے متعدد شعبہ جات میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ میں29دسمبر تک توسیع

اتوار 25 دسمبر 2016 18:30

ڈیرہ اسما عیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء)گومل یو نیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈ مشن شیخ شفیق الرحمان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق یو نیورسٹی کے متعدد شعبہ جات میں داخلوں کے لیئے انٹری ٹیسٹ میں انتیس دسمبر تک توسیع کردی گئی ہے، اعلامیہ کے مطابق نئے شیڈول کے تحت داخلہ کے اہل امیدواروں کی حتمی فہرست اٹھائیس دسمبر کو آویزاں کی جائے گی، ایٹا ٹیسٹ انتیس دسمبر کو صبح دس بجے وینسم کالج میں ہوگا، جس کے نتیجہ کا اعلان تیس دسمبر کو کردیا جائے گا، اور تیس دسمبر کو ہی متعلقہ شعبہ جات میں کامیاب امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی، معذور امیدواروں کا میڈیکل معائنہ وینسم کالج میں تیس دسمبر کو ہی کیا جائے گا، داخلہ کے اہل امیدواروں کی حتمی فہرست دو جنوری دو ہزار سترہ کو آویزاں کی جائے گی اور انہیں اسی روز داخلہ فیس بھی جمع کرانی ہوگی ۔