ڈیرہ،معروف ماہر تعلیم عطاء اللہ جان کی شریک حیات انتقال کرگئیں

اتوار 25 دسمبر 2016 18:30

ڈیرہ اسما عیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) معروف ماہر تعلیم عطاء اللہ جان کی شریک حیات گذشتہ روز انتقال کرگئیں، انکی نماز جنازہ نمبر چار سکول کے سبزہ زار میں ادا کی گئی جس میں معززین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مرحومہ صوبہ کے معروف نیورو سرجن ڈاکٹر خالد محمود، گومل یو نیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر حامد مسعود اور انجنئر شاہد مسعود کی والدہ تھیں، مرحومہ کو انکے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، گومل یو نیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور، پرووائس چانسلر ڈاکٹر بختیار خٹک، ڈیرہ پریس کلب کے سابق صدر محمد یاسین قریشی، یو نیورسٹی سنڈیکیٹ کے ممبر محمد شعیب گنگوہی، محمد فضل الرحمان نے مرحومہ کی وفات پر افسوس کاا ظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت ، درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیئے صبر جمیل کی دعا کی ہے

متعلقہ عنوان :