ڈیرہ،بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور وزیر اعظم نواز شریف کے جنم دن کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا اہتمام

اتوار 25 دسمبر 2016 18:30

ڈیرہ اسما عیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے جنم دن کی مناسبت سے پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے صوبائی نائب صدر راجہ اختر علی، نعیم خان وزیر، ضلعی صدر ریحان ملک ایڈوکیٹ، ڈاکٹر محمد اقبال لغاری یوتھ ونگ کے ضلعی صدر روشن ضمیر لغاری، جنرل سیکٹری چوہدری ریاض محمد ایڈوکیٹ، شکیل پراچہ ایڈوکیٹ، احمد علی راجپوت، زیشان راج، ادانش پرنس ور دیگر عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے ہمیں ایک شاندار اور قابل فخر آزاد ملک دیا اور میاں محمد نواز شریف نے قائد اعظم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کو عالم اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بنایا اور اس ملک کو اب ایشئن ٹائیگر بنا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری اور س طرح کے دیگر منصوبہ جات میاں نواز شریف کی اس ملک سے محبت اور قائد اعظم کے مشن کی تکمیل کے لیئے کی جانی والی عملی کوششوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ، انہوں نے کہا کہ صوبائی قیادت کی زیادتیوں کے باوجود ڈیرہ اسما عیل خان میںمسلم لیگی کارکن، پارٹی نظریہ اور قائدین کے لیئے متحد ہیں اور ہم اس ملک اور پارٹی کی دشمن قوتوں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ آنے والا دور بھی مسلم لیگ (ن) کا ہوگا اور ملک میں قائد اعظم کے حقیقی سپاہیوں کا راج ہوگا اور پاکستان دنیا کا ایک قابل فخر ملک ابھر کے سامنے آئے گا، اس موقع پر قائد اعظم اور میاں نواز شریف کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا، مقررین نے تقریب کے انعقاد پر یوتھ ونگ کے کارکنوں، روشن ضمیر لغاری اور انکی ٹیم کو بھی مبارک باد دی