ْپاورلومز ورکرز یونین کا اجلاس ،مزدوروں کی اجرت میں دس فیصد اضافے کا مطالبہ

اتوار 25 دسمبر 2016 18:30

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء)پاورلومز ورکرز یونین کا ایک ہنگامی اجلاس ضلعی صدر محمد زمان انصاری کی زیر صدارت منعقدہوا ۔جس میں مزدوروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ بڑھتی مہنگائی کیوجہ سے مزدورطبقہ کے لئے عزت کی زندگی بسر کرنا محال ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

کم اجرت کیوجہ سے انکے اخراجات پورے نہیں ہورہے ہیں۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ مزدوروں کی اجرت میں دس فیصد اضافہ کیا جائے۔اور تمام مزدوروں کے سوشل سیکورٹی کارڈز جاری کرکے انکی دیرینہ پریشانی کا اذالہ کیا جائے۔ اجلاس میں مزید کہا گیا کہ سوشل سیکورٹی کارڈز جاری نہ کئے جانے سے مزدوروں کو علاج معالجہ کے ضمن میں نہایت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔