پیپلز پارٹی کے کارکنان جمہوریت کے محافظ ہیں،(ن) لیگ نے ہمیشہ دھاندلی کرکے اپنی حکومت قائم کی ، مہرین انور راجہ

اتوار 25 دسمبر 2016 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخاب میں دھاندلی کرکے مسلم لیگ ن اپنے مئیر بنوائے ،ن لیگ نے ہمیشہ دھاندلی کرکے اپنی حکومت قائم کی ہم ماضی میں سیاست میں نہیں جانا چاہتے لیکن پورا ملک جانتا ہے کہ ن لیگ کس طرح برسراقتدارآئی ،انہوں نے کہاکہ پنجاب میں مسلم لیگ ن بری طرح ناکام ہوگئی ہے اور عوام کے مسائل حل نہیں ہوسکے ،ن لیگ کی حکومت قائم ہونے کے بعد عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے اور عوام ن لیگ سے نجات چاہتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری کی لاہور آمد کے موقع پر پیپلز پارٹی کارکنان میں نیا جوش و جذبہ پیدا ہوگا ،پیپلزپارٹی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے اس جماعت کے کارکنان جمہوریت کے محافظ ہیں،ہمارے کارکنان نے ہمیشہ جمہوریت کے لئے قربانیاں دی ہیں اور وہ اپنے مقصد کے لئے سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :