بھارت کی آبی جارجیت کی دھمکیوں کیخلاف سندھ نیشنل تحریککا صوبے بھر میں احتجاجی تحریک کااعلان

اتوار 25 دسمبر 2016 18:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) بھارت کی آبی جارجیت کی دھمکیوں کے خلاف قوم پرست جماعت سندھ نیشنل تحریک نے صوبے بھر میں احتجاجی تحریک کااعلان کردیا،عالمی برادری ’’سندھ طاس‘‘معاہدے پرعملدرآمدممکن بنائے،مودی پاکستان کو عالمی سطح پرتنہاکرنے میں ناکامی پرذہنی مریض بن چکے ہیں،بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی جانب سے سندھو دریا پر ڈیم بنانے اور سندھو دریا کا پانی روکنے کیخلاف سندھ نیشنل تحریک نے 5 جنوری سے صوبے بھر میں احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا، مودی کا سندھو دریا پر ڈیم بنانے اور اپنی بنجر زمینوں کو آباد کرنے کے لئے سندھو دریا سے نہریں نکالنے والا اعلان نہ صرف ’’سندھ طاس‘‘ عالمی معاہدہ کے خلاف ورزی ہے بلکہ بھارتی آبی دہشتگردی کا واضع منہ بولتا ثبوت ہے جس کا عالمی برادری اور ورلڈ بینک نوٹس لے، یہ بات سندھ نیشنل تحریک کے چیئرمین اشرف نوناری نے اپنے بیان میں کہاکہ مودی پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی کوششوں میں ناکامی کے بعد ذہنی مریض بن چکے ہیں اب وہ سندھو دریا سمیت پاکستانی دریائون کا پانی بند کر کے آبی دہشتگردی پر اتر آیا ہے اگر ہندوستان نے سندھو دریا پر غیر قانونی ڈیم بنائے یا نہریں نکالیں تو تیسری عالمی جنگ سندھو دریا کا پانی بند کرنے پرہو سکتی ہے، سندھو دریا 8 کروڑ سندھیوں کے زندگی و موت کا مسئلہ ہے جس پر سندھی قوم خاموش تماشائی بن کر نہیں بیٹھ سکتی سندھ نیشنل تحریک ہندوستانی جارحیت اور سندھو دریا پر ڈیم بنانے کے خلاف سندھ بھر میں 5 جنوری سے سندھ کے ضلعی ہیڈ کوارٹروں کے سامنے مرحلہ وار احتجاجی دھرنے دیگی اور عالمی سطح پر ہندوستانی آبی دہشتگردی اور جارحیت کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کر ائے گی کہ سندھی قوم کسی بھی صورت میں سندھو دریا پر بننے والے ڈیموں اور نہروں کو قبول نہیں کریں گی۔

متعلقہ عنوان :