قائداعظمؒ ملت کے حقیقی پاسبان تھے ،ملک کو قائدؒ کا پاکستان بنا کر دم لیں گے، پاسبان کراچی کے صدر عبدالحاکم کا بیان

اتوار 25 دسمبر 2016 18:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) پاسبان کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناحؒ ملت کے حقیقی پاسبان تھے ۔ موجودہ حکمران اورسیاستدان اگرملک و قوم سے مخلص ہیں تو قائد اعظم کے نقش قدم پر چل کر دکھائیں۔ پاسبان ملک کوقائد اعظم محمد علی جناح ؒکا پاکستان بنا کر دم لے گی ۔ وہ پاسبان پبلک سیکریٹریٹ گلشن اقبال کراچی میںملاقات کیلئے آئے ہوئے وفوداور پاسبان ورکرز سے گفتگو کررہے تھے۔

اس موقع پر پاسبان کے سینئر رہنما سردار ذوالفقار ،ظفر اقبال ودیگر بھی موجود تھے۔ عبدالحاکم قائد نے کہا کہ پا کستان اسلام اور غریب عوام کے نام پر بنامگر کرپٹ حکمرانوں اور مفاد پرست سیاستدانوں نے قائد اعظم اور لیاقت علی خان کی وفات کے بعد اپنی بدعنوانیوں کے ذریعے پاکستان کا حلیہ بگاڑ دیا۔

(جاری ہے)

قائد اعظم ؒاور علامہ اقبال ؒ کے افکار کو پامال کیا۔

آئین اور قانون کی دھجیاں بکھیریں اور یہ سلسلہ اب بھی کسی نہ کسی انداز میں جاری ہے ۔ عوام کرپشن کرنے والوں کا بلا امتیاز کڑا احتساب چاہتے ہیں ۔پاسبان اقتدار میں آکر لوٹی ہوئی ایک ایک پائی وصول کریگی اور جیل کی سلاخیں مجرموں کا مقدر بنیں گی ۔ پاسبان نے مظلوم اور محکوم عوام کو ان کا حق دلانے اور قائد اعظم محمد علی جناح کا پاکستان اور علامہ اقبال کی خوابوں کی تکمیل کا عزم کررکھا ہے ۔

لاقانونیت ،کرپشن ،مہنگائی ،بیر وزگاری سے نجات اورخوشحال پاکستان ہی پاسبان کے مشن کا حصہ ہے اور پاسبان کی تمام تر جدوجہد صرف اور صرف مظلوم عوام اور پاکستان کیلئے ہے۔ ملک بھر کے مظلوم عوام پاسبان کے پلیٹ فارم پر متحد ہورہے ہیں اور ملک سے کرپٹ سیاستدانوں کو ان کے منظقی انجام تک پہنچائیں گے۔

متعلقہ عنوان :