بینظیر بھٹو کی نویں برسی پر 7000 پولیس اہلکار سیکیورٹی فرائض پر تعینات،آئی جی سندھ

اتوار 25 دسمبر 2016 18:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) آئی جی سندھ کو ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ سندھ پولیس نے محترمہ شہید بینظیر بھٹو کی نویں برسی کے موقع پر سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کوحتمی شکل دیتے ہوئے کم وبیش 7000 پولیس اہلکاروں کو سیکیورٹی ذمہ داریاں تفویض کردی ہیں جس میں ریپڈ ریسپانس فورس(RRF)، ایس ایس یو(SSU)، ایس آر پی(SRP) کے علاوہ ڈسٹرکٹس حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین اور پی ٹی سی شہدادپور کے افسران اور جوانوں کے علاوہ خواتین پولیس اہلکار بھی شامل ہیں،آئی جی سندھ نے رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے پولیس کو ہدایات جاری کیں کہ برسی کے موقع پر گڑھی خدابخش بھٹو پر اہم شخصیات کی آمد کی مناسبت سے مرتب کردہ سیکیورٹی پلان پر عمل درآمد کو ہر سطح پر غیرمعمولی بنایا جائے اور اس حوالے سے بم ڈسپوزل اسکواڈ سے سوئپنگ اور کلیئرنس کے عمل کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ نوڈیرو ریلوے اسٹیشن، مرکزی شاہراہوں و گڑھی خدابخش بھٹو کے دیگر روٹس پر ناصرف سیکیورٹی بلکہ ٹریفک کی روانی کے بھی مجموعی اقدامات کو انتہائی مؤثر اور مربوط بنایا جائے ،انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ سمیت دیگر پولیس رینج میں تھانوں کی سطح پر پولیس پیٹرولنگ، اسنیپ چیکنگ کے ساتھ ساتھ باالخصوص بارڈر ایریاز پر ناکہ بندی کے تحت کڑی نگرانی اور سرچنگ کے عمل کو بھی غیرمعمولی بنایا جائے،انہوں نے مذید ہدایات میں کہا کہ ڈی آئی جی و ایس ایس پی لاڑکانہ تمام پولیس ڈپلائمنٹ کو سیکیورٹی ذمہ داریوں کے حوالے سے باقاعدہ بریفنگ کے اقدامات کو بھی ممکن بنائیں گے اور اس ضمن میں متعلقہ ایس ایچ اوز کو علاقوں میں موجودگی اور وقتاً فوقتاً ڈپلائمنٹ پوائنٹس پر سرپرائز چیکنگ کے لیے بھی پابند کریں گے،انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ برسی کے منتظمین سے روابط میں رہتے ہوئے تمام تر سیکورٹی اور ٹریفک انتظامات کو ان کی مشاورت اور تعاون سے مذید مؤثر بنایا جائے،انہوں نے کہا کہ گڑھی خدابخش بھٹو جانیوالے مرکزی راستوں اور ہائی ویز پر سیکورٹی سمیت ٹریفک کی بلاتعطل روانی کے بھی تمام تر اقدامات کیے جائیں، جبکہ روٹس پر ممکنہ تجاوزات کو فوری ختم کرنے کے ساتھ ساتھ اچانک خراب ہوجانیوالی گاڑیوں کو فوری ہٹانے کے لیے بھی ہرممکن اقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :