پاکستان میں نہ کوئی تحریک کامیاب ہوگی نہ کوئی گرینڈ الائنس معجزہ دکھا سکے گا، ہر ضمنی اور صوبائی انتخاب میں عوام نے پیپلز پارٹی کی تین دہائیوں کی ناکام حکمرانی پر اپنا فیصلہ سنا دیا ، کوئی حقیقی جمہوری قوت اب پیپلز پارٹی کے جھانسے میں نہیں آئے گی

پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر اور دیگر کا بیان

اتوار 25 دسمبر 2016 18:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر، پارٹی کے اہم قانون دان غلام مصطفی ایڈووکیٹ ، علما مشائخ ونگ کے رہنما سید ازہر شاہ ہمدانی، صوبائی نائب صدر حاجی صالحین، سینئر مسلم لیگی رہنما محمد فاضل عباسی، چوہدری اعجاز باجوہ، رانا محمد رضوان، یوتھ ونگ کے ضلعی صدر جمشید ترین ، نے ایک مشترکہ بیان میں پیپلز پارٹی کی گرانڈ الائنس بنانے کی کوششوں کو اس بات کا اعتراف قرار دیا ہے کہ پاکستان کی سیاست سے پیپلز پارٹی کے دن گنے جا چکے ہیں․ ماضی قریب کے ہر ضمنی اور صوبائی انتخاب میں عوام نے پیپلز پارٹی کی تین دہائیوں کی ناکام حکمرانی پر اپنا فیصلہ سنا دیا ہی․ پیپلز پارٹی اپنی آخری سیاسی پناہ گاہ کو بچانے کے لئے تنکوں کا سہارا ڈھونڈ رہی ہی․ کوئی حقیقی جمہوری قوت اب پیپلز پارٹی کے جھانسے میں نہیں آئے گی․ تحریک انصاف میں بھی اب دم خم نہیں رہا اور وہ اپنی اندرونی ٹوٹ پھوٹ سے سنبھل نہیں پائے گی․ پاکستان میں اب نہ کوئی تحریک کامیاب ہوگی نہ کوئی گرینڈ الائنس معجزہ دکھا سکے گا اب صرف پاکستان کے عوام کا فیصلہ اصلی قوت ہوگا جو ماضی کی طرح آئندہ بھی پاکستان مسلم لیگ(ن) کے حق میں ہوگا․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا کہ عوام نے مزاہمتی سیاست مسترد کردی ہے اور اب ملک میں کبھی مزاہمت اور انتشار کی کوئی قوت کامیاب نہیں ہوسکے گی․ پیپلز پارٹی جمہوریت کی آڑمیں اپنے لوگوں کو احتساب سے بچانا چاہتی ہے، لیکن پاکستان کا آئین اور ریاست کا قانون اپنے راستے خود بنائے گا․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی وفاقی حکومت سیاسی انتقام اور زیادتیوں کے خلاف ہر پاکستانی شہری کے ساتھ کھڑی ہوگی چاہے اس کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو، لیکن آئین اور قانوںن کی راہ میں نہ ہماری حکومت رکاوٹ بنے گی اور نہ کسی سیاسی دبائو میں آئے گی۔