Live Updates

عمران خان سی پیک منصوبے کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے

سی پیک پرسارے پاکستانیوں کو مبارک باد دیتا ہوں،یہ ایک ایسا پراجیکٹ ہے جو ملک کی تقدیر بدل دے گا،سارے پاکستان کو اس منصوبے سے فائدہ ہوگا، پی ٹی آئی چیئرمین نے سی پیک کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

اتوار 25 دسمبر 2016 18:20

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 دسمبر2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سی پیک منصوبے کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے اور منصوبے پرسارے پاکستانیوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک ایک ایسا پراجیکٹ ہے جو ملک کی تقدیر بدل دے گا،سارے پاکستان کو اس منصوبے سے فائدہ ہوگا۔

(جاری ہے)

اتوارکو صوابی میں جلسے سے خطاب کے دوران عمران خان نے سی پیک منصوبے کی تعریفوںکے پل باندھ دیئے ۔

انکا کہنا تھاکہ سی پیک پرسارے پاکستانیوں کو مبارک باد دیتا ہوں، سی پیک ایک ایسا پراجیکٹ ہے جو ملک کا مستقبل روشن کردے گا، ہمیں سی پیک پر چین سے نہیں بلکہ وفاقی حکومت سے مسئلہ ہے۔انھوںنے کہاکہ سارے پاکستان کو سی پیک سے فائدہ ہوگا، چین ہمیشہ پاکستان کا دوست رہا ہے، دوست وہی ہوتا ہے جو مشکل وقت میں آپ کے ساتھ ہوتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :