راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں،آتش بازوں اورناجائز اسلحہ رکھنے والوںکیخلاف کارروائی، 06 ملزمان گرفتار

اتوار 25 دسمبر 2016 17:40

راولپنڈی۔25 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں،آتش بازوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوںکیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 06ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تھانہ نصیر آباد پولیس نے عمران سے 150گرام چرس، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے غلام عباس سے 715گرام چرس، تھانہ صادق آباد پولیس نے عامر سی05لیٹر کھلی شراب ، تھانہ سول لائن پولیس نے عمر سے 01عدد ریوالور 32بور معہ03روند،تھانہ مورگاہ پولیس نے شیراز سی01عدد ریوالور 32بور معہ03روند، تھانہ صادق آباد پولیس نے ویڈنگ شادی ہال کے علاقہ میں آتش بازی کرتے ہوئے عبدالوہاب کے قبضہ سے 2عدد ہوائیاں اور 4عدد انار برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

متعلقہ عنوان :