نیشنل ایکشن پلان کے تحت 13ملزمان کیخلاف مقدمات درج

اتوار 25 دسمبر 2016 17:40

راولپنڈی۔25 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) راولپنڈی پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی کرتے ہوئے سیکورٹی آرڈیننس اور کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر13ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لیے۔

(جاری ہے)

کرایہ داری آرڈینس کی خلاف ورزی پر تھانہ نصیر آباد پولیس نے انور ، عاطف ،طارق اور پرویز ، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے ثاقب ، صدیق اور عمران ،سیکورٹی آرڈینس کی خلاف ورزی پر تھانہ روات پولیس نے ٹوٹل پٹرول پمپ کے مالک شہباز ، اٹک پٹرول پمپ کے مالک ،یونائیٹڈ سی این جی کے مالک مسعود افضل ، سپاہی سی این جی کے مالک شبیر ، RKسی این جی کے مالک ابرار بھٹی ، بری امام سی این جی کے مالک نعمان اور المار سی این جی کے مالک بشیر کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔