پاکستان کو خوشحال ملک بنانے کا خواب پورا کریں گے ،شازیہ رضوان

اتوار 25 دسمبر 2016 17:40

راولپنڈی۔25 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) ممبر میونسپل کارپوریشن شازیہ رضوان نے کہاہے کہ میری زندگی کا مشن غریب عوام اور خواتین کی فلاح و بہود کے لیے ایسے کام کرنا ہے جس سے کسی غریب کی بیٹی جیز کی وجہ سے گھر میں نہ بیٹھی رہے غریب والدین اپنی بچیوں کو شادی کا سامان نہیں دے سکتے بچیاں گھر میں بیٹھی بیٹھی بوڑھی ہو جاتی ہیں میری اولین ترجیح ہے کہ میں ان غریب بے سہارا بچیوں کی ہر سطح پر مدد کروں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار شازیہ رضوان نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر یوسی78کچی آبادی میں ایک یتیم بچی کوشادی کا جہیز دینے کے موقع پر کیا ۔انہوں نے کہا کہ 2018میں مسلم لیگ ن پاکستان کو ایک خوشحال پاکستان بنانے کا خواب پورا کر دے گی جس میں غریب عوام کو ان کے بنیادی حقوق کا حل ان کی دہلیز پر ملے گا۔

متعلقہ عنوان :