آٹو ائیر کنڈیشنرزکی مقامی صنعت ترقی کر رہی ہے، راجہ عامر اقبال کا آل پا کستان آٹو ایئر کنڈیشنر ایسو سی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب

اتوار 25 دسمبر 2016 17:40

راولپنڈی۔25 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2016ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر راجہ عامر اقبال نے کہا ہے کہ آٹو ایئر کنڈیشنرز کی صنعت کے مسائل سے آگاہ ہیں، راولپنڈی چیمبر ہر پلیٹ فارم پر مسائل کے حل کے لیے آواز بلند کرے گا ،آٹو ائیر کنڈیشنرزکی مقامی صنعت ترقی کر رہی ہے اور ملکی سطح پر آٹو ایئر کنڈیشنرز کی تیاری ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے آل پا کستان آٹو ایئر کنڈیشنر ایسو سی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے لیے سہولتیں فراہم کریں ٹیکسوں میں چھوٹ دے انہوں نے نو منتخب عہدے داروں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایسوسی مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کے لیے مفید تجاویز دے گی۔